ڈی آئی خان…یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریفوجیز ایجنسی نے وزیرستان سے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے آنیوالے خاندانوں کی رجسٹریشن اور امداد کا کام تیز کر دیا ہے جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے مزید6مراکز قائم کر دیئے ہیں۔یو این ایچ سی آر رابطہ افسر نے جیو نیوز کو بتایاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں متاثرہ17500 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر یا گیا ہے جبکہ متاثرین کو صاف پانی،بنیادی صحت اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے یونٹس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ اور باجوڑ کے کیمپوں میں متاثرہ افراد کی تعداد85 ہزار ہو چکی ہے جنہیں خصوصی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔