راولپنڈی . . . ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کے پانچویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں،عدالت نے وفاقی وزیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ راول پنڈی میں سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر تین افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں ان کے خلاف راول پنڈی کے تھانہ ائر پورٹ میں مقدمہ درج ہے ، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت کے موقع پر وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر تین افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔مقدمہ کی آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔