لاہور . . . لاہور کے علاقہ ساندہ آخری سٹاپ پر پولیس وین کی ٹکر سے گیارہ سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق گیارہ سالہ بچی ثنااپنی خالہ کے ساتھ نانی کے گھر سے آ رہی تھی کہ ساندہ آخری سٹاپ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے پولیس وین نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔بچی کی لاش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب سے حادثے کے ذمے دار پولیس اہلکار کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔