اسلام آباد. . . .. . . . سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا کا خصوصی سی ون تھرٹی طیارہ حلال خشک اور تیار خوراک کے77 ہزار ڈبے لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل(ر) ندیم احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ امریکا سے اس سلسلے میں تین لاکھ 80 ہزار خوراک کے ڈبے طلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ خوراک کے ڈبوں کی پہلی کھیپ متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 43 ہزار غذائی ڈبوں کی آمد آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ امریکی سفیر اینی پیٹرسن کے مطابق یہ امداد انسانی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہے اور امریکا اس سلسلے میں مزید تعاون بھی کرے گا۔