تونسہ . .. . ... . فلڈ فار کاسٹ ڈویژن کے مطابق تونسہ کے مقام سے آج شام سیلابی ریلا گزرے گاجس سے بھکر،لیہ،مظفر گڑھ،ڈی جی خان اور راجن پور ڈویژنز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فلڈ فار کاسٹ ڈویژن لاہور کے مطابق تونسہ بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 95 ہزار 796 کیوسک رکارڈ کیا گیا ۔میانوالی میں چشمہ بیراج کے مقام پر 9 لاکھ 64 ہزار 825 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزررہاہے اور دریائے جہلم پر ہیڈ رسول میں پانی کی آمد1 لاکھ 66 ہزار 196 کیوسک رکارڈ کی گئی ہے۔فلڈ فار کاسٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور لیول 4 لاکھ 22 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔