چار سدہ…چارسدہ ،کالاباغ اور اٹک خیرآباد کے مقامات پر دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈوارننگ سیل پشاور کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق چارسدہ میں پانی کا اخراج ایک لاکھ نوسوبہتر، کالاباغ میں پانی کا اخراج سات لاکھ ستترہزار پانچ سو اٹھاون کیوسک اور انڈس ریور میں اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کااخراج آٹھ لاکھ سات ہزار کیوسک ہے اور یہاں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے سوات میں منڈا کے مقام اور دریائے سوات میں وارسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ منڈا کے مقام پرپانی کا اخراج چھتیس ہزار ایک سو چوالیس اوروارسک کے مقام پر پانی کا اخراج بہتر ہزار پانچ سو بیس کیوسک ہے۔