پشاور…خیبر پختون خوا کے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے ریسکیو آپریشن آج کسی وقت مکمل کر لیا جائے گا ،نوشہرہ سے 26ہزار افراد کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ نوشہرہ میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو آج محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا جس کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 22اضلاع سے اب تک 471 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف مقامات پر 90سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں۔